Skip to main content

ورلڈ بینک نے پنجاب حکومت کے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام میں شمولیت کے لیے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے 100 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے


 ورلڈ بینک نے پنجاب حکومت کے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام میں شمولیت کے لیے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے 100 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے صوبے میں کم لاگت رہائشی منصوبوں کو مزید تقویت ملے گی۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی جی پھاٹا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دی گئی۔
بلال یاسین نے کہا کہ ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں میں تیزی آئے گی اور مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو ذاتی رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں کو بلاسود قرضوں کی صورت میں فی خاندان 15 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر سکیں۔
صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کو مزید مؤثر بنا کر زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو گھر کی سہولت فراہم کی جائے گی اور عوامی فلاح کے اس منصوبے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Grand Project in Azerbaijan
So beautiful art.
Beautiful place